ویرات کوہلی دورہ نیوزی لینڈ سے باہر، روہت شرما کپتان مقرر

131

نئی دلی: روہت شرما کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جب کہ ویرات کوہلی کو اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔

 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور گزشتہ روز بطور کپتان اپنا آخری میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں منتخب نہیں کیا گیا جن میں محمد شامی، روینڈرا جڈیجا، جسپرٹ بمرا اور ہارڈک پانڈیا شامل ہیں۔

 

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تجربہ کار بلے باز روہت شرما کو ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے اور کے ایل راہل بطور نائب کپتان میدان میں اتریں گے جب کہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

خیال رہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جبکہ ٹی ٹوئںٹی سیریز کے میچ 17، 19 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.