11 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل لاش میٹرو سٹیشن کے واش روم سے برآمد

129

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 11 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی ، لاش جی 11 کے نزدیک میٹرو سٹیشن کے واش روم سے ملی ۔

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود جی 11 کے میٹرو سٹیشن سے گیارہ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بچی کا پوسٹ مارٹم پمز کے تین رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا جس میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے ۔

 

پمز ذرائع کے مطابق بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ۔ بچی کے جسم پر زخم ، خراشیں پایہ گئی ہیں ۔ میڈیکل بورڈ نے نمونوں کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

بچی کے قاتل کو پکڑنے کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق میٹروبس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں اور کنسٹرکشن کا کام جاری ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.