بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان،نئے چہرے شامل

173

لاہور:بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ،تینوں میچز 19،20،21 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے جائینگے ۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،بنگلہ دیش کیخلاف نوجوان بیٹسمین  حیدر علی ، خوشدل شاہ اوران فارم بیٹسمین  افتخار احمد کو بھی  مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ۔

 

 

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بابر اعظم کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان ،خوشدل شاہ ،حسن علی ،شعیب ملک ،شاہنواز دھانی ،عثمان قادر ،سرفراز احمد اور حیدر علی شامل  ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.