نمیبیا کا بھارت کو فتح کے لیے 133 رنز کا ہدف

47

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا نے اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کو فتح کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

 

دبئی میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

نمیبیا کے اوپنرز نے اپنی ٹیم 4 اوورز میں 32 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا لیکن پانچویں اوور میں مائیکل وین لنگن 14 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کی وکٹ بن گئے۔ ابھی نمیبیا کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کریگ ولیمز بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

 

گزشتہ میچ میں عمدہ باؤلنگ کرنے والے رویندرا جدیجا نے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسٹیفن بارڈ کی اننگز کا خاتمہ کر کے دوسری وکٹ حاصل کی۔ دوسرے اینڈ سے روی چندرن ایشون نے بھی میچ میں پہلا شکار کرتے ہوئے لوفٹی ایٹن کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

 

چار وکٹیں گرنے کے بعد کپتان جیرہارڈ ایراسمس کا ساتھ دینے ڈیوڈ ویزے آئے اور دونوں نے 25 رنز جوڑ کر اسکور کو 72 پہنچایا ہی تھا کہ ایشون نے ایراسمس کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ جے جے اسمٹس کی 9 رنز کی اننگز پر جدیجا نے فل اسٹاپ لگایا جبکہ زین گرین کھاتا بھی نہ کھو سکے۔

 

ایشون اور جدیجا کی طرح بمراہ نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے تیسری وکٹ حاصل کی اور ڈیوڈ ویزے کی مزاحمت کاخاتمہ کردیا جنہوں نے 26رنز بنائے۔ نمیبیا نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.