کالعدم تحریک طالبان پاکستان سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی ہے، فواد چوہدری

85

اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں،معاہدے کےتحت کالعدم تحریک طالبان پاکستان سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں مذاکرات میں پیش رفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہوگی ،انہوں نے کہا افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے تحریک طالبان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا، جس میں واضح کیا گیا تھا حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات میں متاثرہ خاندانوں کو قطعی طور پر انداز نہیں کیا جا ئے گا ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ مذاکرات میں ریاست کی حاکمیت اور ملکی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا،مذاکرات میں ان علاقوں کے متاثرہ افراد کو قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ان علاقوں کے افراد کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی پیشرفت کو سامنے رکھتے ہوئے سیز فائر میں توسیع ہوتی جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مذاکرات میں افغانستان کی عبوری حکومت نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان کے یہ علاقے طویل عرصے بعد مکمل امن کی طرف بڑھ رہےہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کچھ گروپس حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.