افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو توجہ دینا ہو گی، آرمی چیف

62

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو توجہ دینا ہو گی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغانستان کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے خطے میں امن اور افغانستان میں انخلا آپریشن کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 

ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دیرپا اور روایتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے دونواں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.