اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف زرداری بطور ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے موقع پر نیب کے گواہان بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دونوں گواہوں راحیل نفیس اور عبدالکبیر کو سمن جاری کرتے ہوئے 17 نومبر کو دوبارہ طلب کیا اور سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.