اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدے کو پارلیمینٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہر چیز خفیہ ہے، لہٰذا کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے جبکہ کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکالنے پرمشاورت سے جواب دیں گے۔
ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تو حکومت پارلیمان میں آکر بتائے کہ کیا مذاکرات ہوئے اور معاہدہ کیا ہوا، اور جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی سے کالعدم کا سٹیٹس ختم کرنے سے متعلق آپ کا کیا کہنا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد بیان جاری کریں گے۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.