آریان خان کی طبعیت خراب ، عدالت پیشی پر حاضر نہ ہوسکے

116

ممبئی: بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بخار میں مبتلا  ، پیشی پر حاضر نہ ہوسکے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کروز ڈرگز کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز طلب کیا تھا ۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے عہدیدار نے بتایا کہ انسداد منشیات ایجنسی کی ایس آئی ٹی نے گزشتہ روز آریان خان کو مزید پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ  آریان خان ایس آئی ٹی کے حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے کیونکہ اُن کی طبیعت ناساز ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں جمعہ کے روز آریان خان ممبئی ہائیکورٹ کے ذریعے ضمانت کی شرائط کے مطابق اپنی ہفتہ وار موجودگی کو رجسٹر کرنے کے لیے این سی بی کے دفتر میں حاضر ہوئے تھے۔ آرتھر روڈ جیل سے رہائی کے بعد آریان خان کی این سی بی کے دفتر میں یہ پہلی پیشی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔تقریباََ 28 دن جیل میں گزارنے کے بعد آریان خان کو گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے آریان کی ضمانت کے لیے 14 شرائط درج کی تھیں، آریان خان پولیس کو بتائے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں ہر جمعہ کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

شرائط میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونا، اپنے دوست ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے ملزموں سے بات چیت نہ کرنا اور میڈیا سے بات نہ کرنا شامل ہیں۔اگر ان شرائط میں سے کسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) آریان خان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کرسکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.