بابر اعظم نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

100

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔

 

اس موقع پر اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو بھی شکست دیں گے ۔ انہوں نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کی پرفارمنس کی تعریف بھی کی ہے ۔

 

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ قومی ٹیم نے کل کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرا دیا ۔ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 66 رنز بنائے ۔ شعیب ملک نے پاکستان کی سب سے تیز نصف سنجری اسکور کی ، ہدف کے جواب میں اسکاٹ لینڈ 117 رنز ہی بنا سکی ۔ اسکاٹ لینڈ کے رچی بیرنگٹن کے 54 رنز بھی کسی کام نہ آئے ۔

 

قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ شعیب ملک پلیئر آف دی میچ قرار ۔ شاہین اب گیارہ نومبر کو آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے ۔

 

دوسری جانب ، محمد رضوان نے کرس گیل سے عالمی ریکارڈ چھین لیا ، اسٹار بیٹسمین کیلنڈر ایئر کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.