پاکستان نےا سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کامشکل ہدف دیدیا

116

شارجہ :پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے190 رنزکا مشکل ہدف دیدیا ،شعیب ملک نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 54 رنز سکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم آسٹریلیا کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ،پہلے بابر اعظم اور پھر شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ  نے سکاٹ لینڈ کے بائولروں کے چھکے چھڑا دئیے ،کپتان بابر اعظم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 66  رنزسکور کیے۔

شعیب ملک نے آخری اوورز میں انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 54 رنز سکور کیے ،شعیب ملک  نے آخری گیند پر چھکا مار کر نصف سنچری مکمل کی ۔

پاکستان کی طرف سے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان نے 15،فخر زمان 8،اور محمد حفیظ نے 19 گیندوں پر 31 رنز سکور کیے ۔

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا تھا کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹیم پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی ،بابرا عظم نے کہا آئندہ میچز میں بھی ٹیم کی پرفارمنس برقرار رکھیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.