ابوظہبی:افغانستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغان بیٹنگ کوئی خاص کاکردگی نہ دکھا سکی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 125 رنز کا آسان ہدف دیدیا ۔
نیوزی لینڈ کیخلاف بھی افغانستان کی بیٹنگ لڑ کھڑا گئی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 124 رنز بنا سکی ،افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران نے سب سے زیادہ 73رنزسکور کئے ،گلبدین نائب کوئی نمایاں سکور نہ کر سکے اور 15 رنز بنا سکے ۔
میچ کے آغاز پر افغانستان کے اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد 2 اور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
زازئی کو ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کیا جن کا کیچ مچیل سینٹر نے لیا جب کہ محمد شہزاد کی وکٹ ایڈم ملنے نے حاصل کی۔ شہزاد کا کیچ ڈیوون کونوے نے لیا۔تاہم رحمان اللہ گرباز ٹم ساؤتھی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤدی ،بولٹ اور نیشم نے دو دو وکٹیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
آج کا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور نیوزی لینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا جب کہ ہارنے کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.