پاکستان میں کورونا سے مزید 20 افراد انتقال کر گئے

79

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 20 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 538 ہو گئی ۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران 471 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 43 ہزار 348 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی ۔

 

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ ، 76 ہزار ، 717 ہو گئی ہے ۔ جبکہ کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 233 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.5 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے ۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.4 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 0.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ملتان میں کورونا وائرس کی 1.1 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

محکمہ صحت کے مطابق ، اب تک صوبہ بھر میں 421,075 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.