لاہور :مسلم لیگ ن نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پروزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو آئی سی یو میں لےآئی ہے،ساڑھے 3 سال میں ہر ادارے کو تباہ کردیا گیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایوان صدرآرڈیننس فیکٹری بن گئی ہے ،مطلوبہ تعداد میں وو ٹ نہیں ورنہ صدر مملکت کا مواخذہ کرچکے ہوتے ،،آج مہنگائی سے جینا مشکل ہے ،ریلیف پیکج اصل میں تکلیف پیکج ہے۔
انہوں نے کہا عمران خان مان جائیں وہ ناکام ہوچکے،کب تک اپنی ناکامی کا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈالتے رہیں گے ،ڈسکہ الیکشن رپورٹ نے واضح کر دیا کہ حکومت ووٹ چوری کرکے بنی،اس کے بعد مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ۔
سابق سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا خان صاب نیب آرڈیننس اپنے اور وزرا کیلئے لے کر آئے ،ثابت ہو گیا عمران خان آئی ایم ایف کی پالیسیوں پرچل رہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرایا گیا،آج بھی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں ،کروڑوں لوگ اس وقت خط غربت سے نیچے گزربسر کر رہے ہیں،پچھلی2حکومتوں نے اتنا قرض نہیں لیا جتنا اس حکومت نے لے لیا ہے ،انہوں نے کہا قیمتوں میں توازن لانا حکومت کا کام ہے جو وہ نہیں لا رہی،عمران خان کو مان لینا چاہیے کہ نظام فیل ہو چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.