ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کوسیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بڑا ہدف دیدیا

90

شارجہ :ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 158 رنز کا بڑا ہدف دیدیا ،ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

 

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز نے بھی آسٹریلیا کو اہم ترین میچ میں 158 رنز کا ہدف دیکر مشکل میں ڈال دیا ،کیرون پولارڈ کی شاندار بیٹنگ نے ویسٹ انڈیز کو ایک بڑا سکور کرنے میں خوب مدد فراہم کی ،آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

 

واضح رہے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے آسٹریلیا کیلئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے ،دوسری طرف میچ جیتنے کے باوجود آسٹریلیا کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ والے میچ کے رزلٹ کا انتظار رہے گا کیونکہ اگر آج آسٹریلیا جیت بھی جاتا ہے تو بھر اُسے جنوبی افریقہ کی اگلے میچ میں جیت خطرے میں ڈال سکتی ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائینگے اور بات رن ریٹ پر آجائے گی ،اس لیے پہلے مرحلے میں آسٹریلیا کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے ۔

تبصرے بند ہیں.