بھارت رن ریٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گیا

275

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت رن ریٹ میں پاکستان ، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، بھارت کو گروپ 2 میں پاکستان ، افغانستان اور نیوزی لینڈ سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے 86 رنز کا ہدف 7.1 اوور میں مکمل کرنا تھا جو اس نے با آسانی7 ویں اوور میں مکمل کرلیا ۔

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کو اب ناصرف نمیبیا کو شکست دینی ہے بلکہ اس سے قبل کوہلی الیون نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے کے منتظر بھی ہوگی ۔

 

کرکٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتی ہے اور بھارت کی ٹیم نمیبیا کو ہرا دیتی ہے تو تینوں ٹیموں کے پوائنٹس یکساں 6 ہو جائیں گے اور اس صورت میں بہتر رن ریٹ کی حامل ٹیم ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا پائے گی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.