آریان خان ضمانت کے بعد پہلی مرتبہ گھر سے نکل آئے

76

ممبئی: کروز شپ منشیات کیس میں ضمانت کے بعد آریان خان پہلی مرتبہ گھر سے باہر آگئے ۔ انسٹاگرام پر جاری ہونے والی ویڈیو میں ان کو این سی بی کے آفس میں جاتے دکھایا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں ضمانت کے بعد پہلی مرتبہ گھر سے باہر نکلے ہیں ۔بھارتی میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو میں آریان خان این سی بی آفس میں جاتے نظر آتے ہیں ۔ ضمانت کے وقت ان کو عدالت نے ہر جمعہ کے روز این سی بی کے آفس میں حاضری لگانے کا پابند کیا گیا تھا ۔

آریان خان کی این سی بی دفتر میں پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جب کہ آریان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے شاہ رخ کے باڈی گارڈ بھی ان کے ساتھ تھے ۔

این سی بی کے دفتر میں حاضری کے وقت میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی کئی صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی بھی کوشش کی لیکن آریان خان کسی سے بات کئے بغیر چلے گئے ۔

یاد رہے کہ آریان کی ضمانت کے لئے عدالت نے ان پر یہ شرط بھی لگا رکھی ہے کہ وہ کسی بھی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر کسی سے کوئی بات نہیں کریں گے  ۔

خیال رہے کہ این سی بی  نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد  ان کی ضمانت  25 دن بعد  منظور ہوئی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.