آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ ملتوی کر دیا

303

کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے افغانستان کے ساتھ اولین ٹیسٹ میچ ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغانستان میں غیر یقینی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ 
آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے کھیلوں پر پابندی کے اعلان کے بعد افغانستان کے ساتھ تاریخی ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کی دھمکی دی تھی اور اب اس تاریخی ٹیسٹ میچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوبارٹ میں افغانستان کے ساتھ طے شدہ ٹیسٹ میچ پلان کے مطابق نہیں ہوگا۔حکام کے مطابق غیر یقینی صورتحال میں محسوس کیا کہ ٹیسٹ میچ کو ملتوی کردیا جائے لہٰذا صورتحال واضح ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا افغانستان اور دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے کھیلوں کے فروغ میں تعاون کیلئے پرعزم ہے جبکہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں افغانستان کے کھلاڑیوں کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.