ڈیوائن براوو کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

132

ابوظہبی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوائن براوو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 

ڈیوائن براوو کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے سفر  کے ساتھ میرا کیریئر بھی ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرا خیال ہے اب الوداع کا وقت آگیا ہے، اٹھارہ سال میں کرکٹ کو بہت انجوائے کیا’ جبکہ ویسٹ انڈیز کیلئے آئی سی سی ٹرافیاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔

 

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 4 میچز میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، البتہ ویسٹ انڈیز نے اپنا آخری گروپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 6 نومبر کو کھیلنا ہے۔

 

ڈیوائن براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنز میچز کھیلے جبکہ 2 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی وہ حصہ تھے۔

تبصرے بند ہیں.