190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

82

ابوظہبی : ٹی20 ورلڈ کپ سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ویسٹ انڈیز کے 47 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ 

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔  سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پانچ اوورز میں کوشل پریرا پتھُم نسانکا نے 42 رنز کی شراکت قائم کی۔

 

ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب آندرے رسل نے اپنی ہی گیند پر کوشل پریرا کو چلتا کردیا جو 29رنز بنا سکے۔ اس کے بعد نسانکا کا ساتھ دینے چارتھ اسالانکا آئے اور دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرا کر بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔

 

دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 91رنز کی شراکت قائم کی تاہم نسانکا 41 گیندوں پر 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اسالانکا اور داسن شناکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 56 رنز کی شراکت قائم کی، اسالانکا 41 گیندوں پر 68 رنز بنانے کے بعد رسل کی دوسری وکٹ بنے۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے ہیں، داسن شناکا نے 14 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

 

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم تین میچوں میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے البتہ ویسٹ انڈیز کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کا امکان اب بھی موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.