”اصغر افغان نے ’فکسڈ میچ‘ نہ کھیلنے کیلئے ریٹائرمنٹ لی اور۔۔۔“ افغانستان کی ہار پر سوشل میڈیا صارفین کا تہلکہ خیز دعویٰ

526

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں گزشتہ روز بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت کی فتح اور افغانستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باوجود ’مثبت باڈی لینگوئج‘ نے شائقین کرکٹ میں شکوک و شبہات پیدا کر دئیے ہیں جبکہ پاکستان کیخلاف میچ کے بعد اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کو بھی اس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ 
گزشتہ روز جب یہ میچ جاری تھا تو اس دوران ہی سوشل میڈیا پر میچ فکس ہونے سے متعلق ’ہیش ٹیگز‘ ٹرینڈ کرنے لگے جو اب ٹاپ ٹرینڈز بن چکے ہیں اور میچ فکسنگ کو ثابت کرنے کیلئے حیران کن حد تک دلچسپ اور حقیقت کے قریب دلائل بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف بری طرح شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے اپنے تینوں میچز میں بڑی فتوحات درکار تھیں اور اس کا پہلا ٹاکرا افغانستان کیساتھ تھا۔ 
بہتر رن ریٹ کے حصول کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے اس میچ میں 63 رنز کی فتح ضروری تھی مگر عجب اتفاق ہے کہ بھارت نے یہ میچ 66 رنز سے جیت لیا جس کے بعد شائقین کرکٹ کے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو گیا جنہوں نے میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کی لی گئیں مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ دلائل پیش کئے اور طنز و مزاح پر مشتمل دلچسپ میمز کا ایک طوفان بھی امڈ آیا۔ حتیٰ کہ ٹاس کے وقت لی گئی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغان کپتان محمد نبی کے ٹاس جیتنے پر ویرات کوہلی نے انہیں بتایا کہ ’پہلے باؤلنگ کرو۔‘ 

رائزنگ پاکستان نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اصغر افغان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میں حیران ہو رہا تھا کہ اصغر افغان نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچز سے قبل ہی ریٹائرمنٹ کیوں لے لی ، اور اب میں سمجھ سکتا ہوں کہ وہ اس فکسڈ میچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔‘ 

حیدر نامی ٹوئٹر ہینڈل نے بھی اصغر افغان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ اصل وجہ یہ ہے کہ وہ اس شرمندگی کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔‘ 

حسن خان نامی صارف نے پاکستان اور بھارت کیخلاف میچ ختم ہونے کے بعد لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’افغان کھلاڑی پاکستان سے ہارنے پر روئے اور گزشتہ رات بھارت سے ہارنے پر ہنس رہے تھے۔۔۔ یہ میچ فکس ہونے کی ایک بہت بڑی نشانی ہے ۔۔۔ بھرپور معاوضہ دیا انڈیا۔۔۔ اسے کہتے ہیں نمک حرام ٹیم۔۔۔“ 

علی رضا نامی صارف نے دلچسپ میم شیئر کی کہ ’رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں سیمی فائنل میں داخل نہیں ہوں گے، انشاءاللہ۔۔۔“ 

جویریہ نے لکھا ”ماشاءاللہ، افغانستان کی ٹیم پہلی ٹیم ہے جو میچ ہارنے کے بعد بہت زیادہ خوش ہے۔‘ 

خوباب نے تو طالبان حکومت سے افغان کھلاڑیوں کے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ ہی کر دیا۔ انہوں نے لکھا ’ہم طالبان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہر افغانی کھلاڑی پر آئی پی ایل کیساتھ معاہدہ کرنے پر پابندی عائد کرے۔‘ 

عیزما خان نے لکھا ’بھارت کو چاہئے کہ وہ افغان کھلاڑیوں کو صرف آئی پی ایل کے معاہدے ہی نہ دے بلکہ انہیں بالی ووڈ میں بھی موقع دے تاکہ وہ بہتری اداکاری سیکھ سکیں کیونکہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ان کی اداکاری بہت ہی خراب تھی۔“ 

گلزار نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کی میچ ہارنے کے بعد مسکراتے وقت لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میچ ہارنے کے بعد اس کا چہرہ تو دیکھو ذرا۔۔۔ فکسر“ 

اے جے نامی ٹوئٹر ہینڈل نے پاکستان اور بھارت کے ہاتھوں میچ ہارنے کے بعد افغان کھلاڑیوں کی لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا تقابل کیا کہ ’ جب آپ اچھا کھیل کر ہاریں۔ بمقابلہ۔ جب آپ اچھا معاوضہ حاصل کر کے ہاریں۔“ 

تبصرے بند ہیں.