اسلام آباد: پی آئی اے سمیت کئی ائر لائنز نے اپنے کرائے کئی گنا بڑھا دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت کئی دیگر ائیر لائنز نے لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ ، استنبول اور لندن کے لئے کرائے دو سے تین گنا بڑھادیئے ہیں ۔
ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو اور ٹی 20 ورلڈکپ کے باعث یواے ای کے مسافروں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہونے کی وجہ سے کئی لوگ وہاں جاکر میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ٹکٹوں اور دیگر اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ایساممکن نہیں ہے ۔ میچز کے شیڈول کی وجہ سے یواے ای کے لئے 15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔
ٹریول ایجنٹس نے کہا ہے کہ لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار ،لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔
ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے لندن کا کرایہ جو ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک تھا، وہ اب 3 سے ساڑھے 3 لاکھ تک ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی اور
ابو ظبی کا کرایہ 50 ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے کا ہوگیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.