ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، اسد عمر

105

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال آئی ٹی کی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا۔

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی ایک مسئلہ ہے لیکن یہ پوری دنیا میں ہے اور مہنگائی کے باوجود وزیراعظم نے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا جبکہ ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال آئی ٹی کی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا۔

 

اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان کی 5 بڑی فصلوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ زراعت کا سیکٹر ترقی کر رہا ہے اور ہر لحاظ سے معیشت بڑھ رہی ہے۔

 

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتے ہیں اور دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے مگر پاکستان میں اب بھی اس کی قیمت کم ہے، مگر میں کو آپ بتا دینا چاہتا ہوں ہمیں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں تیل کی عالمی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بھارت میں  پٹرول 250 روپے جبکہ پاکستان میں 138 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان میں پٹرول سب سے سستا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں بھی پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.