پاکستان آنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،نئی سفری پابندیاں

104

اسلام آباد:این سی او سی کی طرف سے سفری پابندیوں میںبڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر د ی گئیں جس کے مطابق   6 ممالک کو کورونا کی شرح بڑھنے پر ہائی رسک کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  این سی او سی کا اہم ترین اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں ایسے تمام ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا جہاں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ دیگر ممالک سے آنیوالوں کے کیلئے ریپڈ ٹیسٹ ختم کر دئیے گئے ہیں ۔

این سی او سی اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں آنے والا ایئر ٹریفک  10 نومبر سے پوری طرح فعال ہوجائے گا،اجلاس   میں کورونا کے زیادہ کیسز پر 5 ممالک آرمینیا، عراق، تھائی لینڈ، میکسیکو اور یوکرائن کو سی کیٹیگری میں  شامل کر لیا گیا۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 نومبر سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی ،دوسری طرف افغانستان سے بذریعہ سڑک آنیوالوں کو 72 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ سمیت پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا ۔

تبصرے بند ہیں.