اسلام آباد:حکومت اور الیکشن کمیشن میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا ،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں انتخابی اصلاحات پر وفاقی حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کر ادی ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں بابر اعوان نے چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی پر آئینی ادارے کو آن بورڈ لینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا وفاقی حکومت قانون سازی سے آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے ،چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حکومتی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہم عوامی و ملکی مفاد میں قانون سازی کو سراہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.