پاکستان کا فائنل میں کس ٹیم سے ٹاکرا ہو سکتا ہے؟ عمران طاہر بھی میدان میں آ گئے

134

لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈکپ کی سب سے خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ کا فائنل میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو سکتا ہے۔ 
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے چاروں میچز میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے اور عمران طاہر کا ماننا ہے کہ گرین شرٹس میں اس وقت ورلڈکپ جیتنے کیلئے وہ تمام لوازمات موجود ہیں جو ایک ٹیم میں ہونے چاہئیں۔ 
عمران طاہر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں بہترین فاسٹ باؤلرز، سپنرز، بلے باز اور آصف علی ایک صورت میں ایک فنشر ہے جس نے دو اہم میچز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور یہ بہت اچھی بات ہے۔ یہ ایک مکمل اور خطرناک ٹیم ہے جو بہترین انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ 
جنوبی افریقی لیگ سپنر نے انتظامیہ میں تبدیلی کی وجہ سے کارکردگی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کی کامیابی پر خوش ہوتے ہیں تو ٹیم کی کارکردگی بھی بہترین رہتی ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا کیونکہ دونوں ٹیموں کا باؤلنگ اٹیک ایک جیسا ہے اور دونوں ٹیموں کیلئے ہی یہ مثبت بات ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.