ماحولیاتی کانفرنس میں چینی اورروسی صدور کی عدم شرکت پر جیوبائیڈن برس پڑے

275

گلاسکو: امریکی صدرجوبائیڈن چین اور روس کے صدور پر برس پڑے ۔ ماحولیاتی کانفرنس میں چینی اور روسی صدور کی غیرحاضری پر امریکی صد ر کا پارہ ہائی ہوگیا ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں چینی اور روسی ہم منصب کے بذات خود شریک نہ ہونے پر شدید تنقید کرتےہوئے حیرت ظاہر کی کہ اتنا بڑا اشو ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کےسربراہ کیسے راہ فرار اختیارکرسکتے ہیں۔  

امریکی صدر نے چین کے ساتھ رویہ نرم کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئےکہا کہ  بیجنگ ماحولیاتی امور پر مزید اقدامات کے لیے تیار ہو تو امریکا چین کے معاملے پر نرم رویہ اختیار کرلے گا۔

واضح رہے کہ گلاسکو  کانفرنس میں 120 ممالک کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ پیرس معاہدےکے تحت ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔تاہم چین اور روس کے صدر نے کانفرنس میں ذاتی طور پر شرکت کے بجائے ویڈیو لنک سے شرکت پر آمادگی ظاہرکی تھی۔ چین پچھلے برس تجویز پیش کرچکاہے کہ آلودگی کو 2060 تک صفرکردیاجائے تاہم اس کے نتیجے میں درجہ حرارت محدود کرنا دشوار ہوجائےگا۔

تبصرے بند ہیں.