دپیکا پڈوکون اور شہریار منور کی دبئی میں ایک ساتھ ڈنر کی تصویر وائرل

108

دبئی: معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو دبئی میں پاکستانی اداکار شہریار منور کے ساتھ ہفتے کے اختتام پر ڈنر کرتے دیکھا گیا ہے۔

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب اداکار شہریار منور نے اپنی شارٹ فلم ’پرنس چارمنگ‘ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ ملا ۔ دونوں اداکاروں کی ڈنر پر اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیپیکا پڈوکون کالے رنگ کا لباس پہنے جبکہ شہریار منور نیلے رنگ کی شرٹ اور سفید جینس پہنے نظر آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیپیکا اس وقت متحدہ عرب امارات میں اپنی فلم ‘فائٹر’ کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار ریتک روشن بھی نظر آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.