امریکی اخبار کا طالبان،افغان فوج اور داعش سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

101

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی تربیت یافتہ سابق افغان فوجی طالبان کے ڈر سے اب داعش میں شامل ہونے لگے ہیں ۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق افغان حکومت کے کمانڈوز اور انٹیلی جنس اہلکار داعش کا حصہ بن رہے ہیں، اور انٹیلی جنس اور ملٹری آپریشن سے متعلق اہم مہارتیں داعش کو  فراہم کر رہے ہیں ۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ وہ سابق افغان فوجی جو ملک سے باہر نہیں جا سکے اب ان کیلئے  داعش میں شمولیت  پرکشش انتخاب ہے۔

تبصرے بند ہیں.