وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ،کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق اہم فیصلہ

81

اسلام آباد:وزیر اعظم زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ،وزیراعظم نے کالعدم جماعت تحریک لبیک سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا، کہا حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وزیرا عظم نے کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر زمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اگر بیانات ضروری ہوں تو آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائی۔

ذرا ئع کا کہنا ہےکہ کابینہ میں اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوئی ،وزیر اعظم نے آئندہ پیشی پر وزراء کو اعظم سواتی اور فواد چوہدری کے ہمراہ الیکشن کمیشن جانے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ وزراء اتحاد کا مظاہرہ کریں کیونکہ اتحاد میں ہی طاقت ہے،سب کو دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ریفارمز لانا آسان نہیں،مشکلات آتی ہیں مل کر سامنا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.