پی ٹی آئی کا ٹی ایل پی سے انتخابی اتحاد کا اشارہ

128

 

لاہور. تحریک انصاف نے کالعدم تنظیم کیساتھ معاملات بڑھانے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے اور انتخابات میں ٹی ایل پی سے اتحاد کا اشارہ دے دیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ  حکومت اور کالعدم تنظیم کیساتھ معاہدہ خوش آئند ہے ۔ ناموس رسالت کے حوالے سے ہمارا اور لبیک کا موقف اور مشن ایک ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  مستقبل میں لبیک کیساتھ انتخابات کے دوران سیاسی معاملات آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ حافظ سعد رضوی کی رہائی کے بعد خود ان کے پاس جاؤں گا۔

تبصرے بند ہیں.