پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے

92

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 466 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران 457 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 39 ہزار 296 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.2 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار435 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 234 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

تبصرے بند ہیں.