شارجہ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ انگلینڈ نے جوز بٹلر کی شان دار سنچری کی بدولت سری لنکا کے خلاف مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنائے ہیں جس کے جواب میں سری لنکا 137 رنز بناسکی۔
شارجہ میں کھیلے جارہے سپر12 کے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیتا اور گروپ کی سرفہرست ٹیم انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو جیس روئے جارحانہ انداز اپنا کر پہلے اوور میں 13 رنز بنائے تاہم دوسرے اوور کی دوسری گیند پر اپنی وکٹیں نہ بچاسکے۔
جیسن روئے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے اسکور 34 رنز تک پہنچایا مگر ڈیوڈ ملان صرف 6 رنز بنا سکے۔
انگلینڈ کی تیسری وکٹ 35 رنز پر گری جب خطرناک بلے باز جونی بیئراسٹو کھاتے کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، انہیں ڈی سلوا نے آؤٹ کیا۔
کپتان اوئن مورگن نے چوتھی وکٹ پر بٹلر کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے 112 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو ایک پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ مورگن 147 کے اسکور پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے انگلینڈ کے آخری بلے باز تھے۔
جوز بٹلر نے آخر تک شان دار بیٹنگ جاری رکھی اور اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی، جس کے لیے انہوں نے 67 گیندوں کا سامنا کیا، 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ انگلینڈ نے مقررہ اووز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، معین علی نے آؤٹ ہوئے بغیر ایک رن بنایا۔
سری لنکا کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم شان دار کارکردگی کے باعث سیمی فائنل کے قریب پہنچ چکی ہے۔
تبصرے بند ہیں.