زیتون گروپ کی طرف سے اصغر وسیم کیلئے تعریفی اسناد

102

لاہور: زیتون گروپ کے جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلز اصغر وسیم کو بہترین کارکردگی پر انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زیتوں گروپ کے سی او ایاز انور نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کے وژن ”سستا گھر سب کے لئے” کے تحت عوام کو بہترین سہولیات سے آراستہ مکمل گیٹیڈ کمیونٹی کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ان کے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے زیتون گروپ کی تمام ٹیم بالخصوص سیلز اور مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ دن رات کوشاں ہے۔


ایاز انور نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ اصغر وسیم اور محمد عرفان جیسے دیانت دار ، محنتی اور قابل لوگ اس ڈپارٹمنٹ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے بہترین کارکردگی پر اصغر وسیم کو تعریفی اسناد سمیت تمام ٹیم کو شاباش دی۔ اس موقع پر جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلز اصغر وسیم نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ادارے کی بہتری اور عام لوگوں کی فلاح و بہود کے لئے کام کیا ہے اور لوگوں کو اعلی سہولیات آسان اقساط میں فراہم کرنا زیتون گروپ کا طرہ امتیاز ہے۔


تقریب سے پہلے زیتون سٹی کی سائٹ پر اوپن ہاوس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بھر پور شرکت اور اس نئے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی۔

تبصرے بند ہیں.