وزیراعظم عمران خان سے اے کے ڈی کی ملاقات ، معاشی صورتحال پر گفتگو

85

 

اسلام آباد : معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی موجود تھے۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ ملک میں دیرپا معاشی استحکام پر ہے ۔ کورونا کے باوجود حکومت درمیانی سے طویل مدتی اقتصادی اصلاحات کرنے میں کامیاب رہی۔ اصلاحات کے نتیجے میں ہمارا معاشی پروفائل مستحکم ہے ۔

 

وزیر اعظم نے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ سیکٹر ہنر مند نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

 

معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ملک کی صنعتی ترقی اور اقتصادی ترقی پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.