وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ، کالعدم تنظیم سے معاہدے پر بریفنگ

113

 

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ۔ ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کور کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم مختلف قومی امور پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے ۔ ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.