پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے

75

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 458 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں 482 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 ہزار 621 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 338 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 978 ہو گئی ۔

تبصرے بند ہیں.