بھارت مشکل میں ، نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 111 رنز کا ہدف

78

 

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی ہے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 

دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں بھارتی بیٹنگ لائن آخر تک مشکلات کا شکار رہی، کوئی ایک بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

 

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ایشان کشان اور کے ایل راہل نے اننگز کا آغاز کیا، کشان 4 اور راہل 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

 

کپتان ویرات کوہلی 9 اور روہت شرما 14 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ رشبھ پانٹ 12 اور ہاردک پانڈیا 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ 3، ایش سوڈھی 2، ٹم ساؤتھی اور ایڈم ملنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

واضح رہے پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دے چکا ہے جس کے بعد آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

تبصرے بند ہیں.