افغانستان کا نمیبیا کو فتح کے لیے 161 رنز کا ہدف

77

 

ابوظہبی : آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

ابوظبی میں جاری میچ میں افغانستان نے نمیبیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔ نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی ۔

 

خیال رہے کہ افغان کرکٹر اصغر افغان نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج وہ اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ افغانستان اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان جاری ہے۔

 

دوسرے اور اہم مقابلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ شائقین کرکٹ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے یہ مقابلہ دیکھ سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.