پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی: وزیر اعلیٰ پنجاب

146

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی ، یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے ۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں ۔

دوسری جانب ، پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف ڈیرہ غازی خان کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے ۔

تبصرے بند ہیں.