پاکستان میں مہلک وائرس مزید 11 افراد کی جان لے گیا

107

لاہور: پاکستان میں مہلک وائرس مزید 11 افراد کی جان لے گیا ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 452 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 733 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، جبکہ 48 ہزار 192 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک ہزار 402 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 496 ہو گئی ہے ۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.4 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے ۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 1.2 فیصد ، راولپنڈی میں 0.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ملتان میں کورونا وائرس کی 0.7 اور گوجرانوالہ میں 0.2 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 136 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 440,149 ہو گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.