این اے 133: جمشید اقبال چیمہ اور مسرت اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

114

 

لاہور : مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سیٹ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے دونوں امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلم گل کو میدان میں اُتارا تھا۔

 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے۔

 

مسلم لیگ ن کے نصیر بھٹہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ محمد بلال این اے 130 کا رہائشی ہے جبکہ الیکشن این اے 133 میں ہو رہا ہے۔ تائید کنندہ، تجویز کنندہ عدالت عظمی، عدالت عالیہ، الیکشن کمشن کی ججمنٹس موجود ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔ الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کےلیے نااہل ہیں۔ جمیشد اقبال چیمہ کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

 

این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزد مسترد کر دیئے۔

 

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.