’شعیب بھائی آخری اوور میں 25 رنز بھی رہ گئے تو بنا لیں گے‘

199

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں افغانستان کے خلاف 4 یادگار چھکے لگانے والے آصف علی نے میچ کے دوران شعیب ملک کیساتھ ہونے والی گفتگو سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا۔ 
آصف علی سے جب یہ پوچھا گیا کہ جب آپ میدان میں بیٹنگ کیلئے گئے تو صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا سوچا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میچ کے حالات دیکھتا ہوں اور اس بات کو مدنظر رکھتا ہوں کہ حالات کیا مطالبہ کر رہے ہیں، دیکھتا ہوں کہ کن باؤلرز کے اوورز رہتے ہیں اور جو فیلڈنگ سیٹ کی گئی ہے اس حساب سے باؤلنگ کیا ہو گی۔ 
افغانستان کے خلاف میچ کے دوران جب میدان میں گیا تو ان کا سب سے اچھا باؤلر راشد خان باؤلنگ کر رہا تھا، میں نے سوچا کہ اسے وکٹ نہیں دینی اور شعیب ملک سے یہی کہا کہ شعیب بھائی اگر آخری اوور میں 25 سکور بھی رہتا ہوا تو ہم کر لیں گے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ناصرف ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی بلکہ سیمی فائنل میں رسائی بھی تقریباً یقینی بنا لی ہے جبکہ اس جیت میں آصف علی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ 
پاکستان کو جیت کیلئے 12 اوورز میں 24 رنز درکار تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ افغانستان یہ میچ جیت سکتا ہے مگر آصف علی نے 19 ویں اوور کی پہلی، تیسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر چھکے لگا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروا دیا۔ 

تبصرے بند ہیں.