بھارتی اداکار یوسف حسین چل بسے

167

ممبئی : سینئر بھارتی اداکار یوسف حسین انتقال کرگئے ۔ یوسف حسین کی عمر 73 برس تھی اور وہ کورونا وائرس کا شکار تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بالی وڈ کے معروف اداکار یوسف حسین کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد لیلا وتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جہاں ان کی طبعیت سنبھل نہ سکی اور وہ دارفانی سے کوچ کرگئے ۔

یوسف حسین کے داماد اور فلمساز ہنسال مہتانے ان کی وفات کی اطلاع سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر دیتےہوئے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آج پھر یتیم ہوگئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوسف حسین کے بغیر زندگی کبھی بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی، وہ میری پریشانیوں میں ہمیشہ فرشتہ بن کر آتے تھے اور وہ ہمیشہ ان کے احسانات کے مقروض رہیں گے۔

بھارتی اداکار یوسف حسین کے انتقال پر بالی وڈ فلم انڈسٹری کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.