دبئی : پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا بطور وکٹ کیپر ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کیچز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے یہ کارنامہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے سرانجام دیا۔
اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر دھونی نے سال 2016 میں ایک سال میں 39 کیچ پکڑے تھے ۔
پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے رواں سال میں 39 کیچ پکڑ کر ایم ایس دھونی کا ریکارڈ برابر کیا ہے اور امید ہے کہ اگلے میچ میں وہ وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑ کر دھونی کا ریکارڈ توڑدیں گے ۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا اگلا میچ منگل کے روز نمیبیا کے خلاف کھیلے گا ۔
تبصرے بند ہیں.