آصف علی مجھ سے بھی اچھا کھیلا ، شاہد آفریدی

112

دبئی: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا فائنل بھارت سے ہوا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی نے افغانستان کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کے موقع پر کہا کہ نوجوان کرکٹر آصف علی مجھ   ( شاہد آفریدی )  سے   بھی اچھا کھیلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں بابر اعظم کی اننگ بہت اہم تھی اور اس نے میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا لیکن آصف کے چھکوں نے جیت پاکستان کی جھولی میں ڈال دی  ۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اگر ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ میں پاکستان کا فائنل بھارت سے بھی ہو تو گھبرانے کی  کوئی بات نہیں ہے پاکستان کی ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہے اور کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم اس وقت مکمل چارج ہے اور جیت کی طرف گامزن ہے انشاء اللہ ورلڈکپ میں فتح ہماری ہوگی ۔

یاد رہے کہ اس قبل   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ ورلڈکپ میں پاکستان نے مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے ۔ اس سے قبل  پاکستان نے بھارت اور  نیوزی لینڈ  کو شکست دی ۔ ورلڈکپ میں  اب پاکستان کے میچ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ میچ ہیں۔ دونوں میں سے ایک بھی میچ جیتنے پر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ 

 

تبصرے بند ہیں.