پاکستان کی جیت کی ہیٹرک، سیمی فائنل میں داخل؟

89

 

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔ ایونٹ کے 24 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو فتح کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

 

نیو نیوز کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ۔  گلبدین نائب اور محمد نبی نے 35،35 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

 

افغانستان کی طرف سے رحمان اللہ غرباز اور اصغر افغان نے 10 ، 10 ، کریم جنت نے 15 ، نجیب اللہ زدران نے 22 رنز بنائے ۔

 

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک ایک جبکہ عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

تبصرے بند ہیں.