کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا منتخب ہونے کے بعد پہلا حکم نامہ سامنے آگیا ،عبد القدوس بزنجو نے چارج سنبھالتے ہی بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجونے پہلا ہی عوامی فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اقتدار سنبھالتے ہی عوامی فلاح و بہبود سمیت بلوچستان کی بہترین کیلئے فیصلے کرینگے ۔
وزیرا علیٰ عبدالقدوس بزنجونے سمری بھیجنے کی بھی یدایات جاری کر دیں ۔
واضح رہے میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے ہیں ،ڈپٹی سیپکر سردار بابر خان موسی خیل کی زیرِ صدارت ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں 65 میں سے 39 اراکین موجود تھے اور ان تمام اراکین نے عبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ ڈالا۔
نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان کے علاقے آواران سے ہے۔ وہ ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں معروف سیاسی اور سماجی رہنما میر عبدالمجید بزنجو کے ہاں پیدا ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.