فی تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہو گیا

111

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار600 روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار50 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 18ہزار600 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار758 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 1680 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہو گئی تھی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 43 روپے کی کمی سامنے آئی تھی اور 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار 438 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اچانک 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.