شعیب اختر سے بدتمیزی پر تحقیقاتی کمیٹی کی نعمان نیاز کو فوری آف ایئر کرنے کی سفارش

93

 

اسلام آباد : سرکاری ٹیم پر سپیڈ سٹار شعیب اختر سے بدتمیزی پر تحقیقاتی کمیٹی نے نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کردی ہے۔ کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق 26 اکتوبر کو پروگرام کے دوران شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی تھی جس پرپروگرام کے میزبان نعمان نیاز نے ان کو لائیو پروگرام میں پروگرام چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا تھا۔

 

شعیب اخبر نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے معذرت کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے معذرت نہیں کی تھی جس پر شعیب اختر نے فوری طور پر لائیو پروگرام چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.